۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جموں وکشمیر

حوزه/ جموں وکشمیر میں تین دہائیوں سے عائد پابندی ختم ہونے کے بعد آٹھویں محرم الحرام کا روایتی جلوس پُر امن انداز سے برآمد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مدت دراز سے جلوس پر عائد پابندی ختم کرنے کو خوش آئندہ قدم قرار دیتے ہوئے بذات خود اس میں شرکت کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

آغا حسن الصفوی نے عزاداروں کے نظم ونسق برقرار رکھتے ہوئے پر امن انداز میں شرکت پر دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو تاریخی محرم جلوسوں پر 3 دہائیوں سے مسلسل قدغن رہا، لیکن اس سال گورنر انتظامیہ نے اس کی اجازت دی جو خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے جامع مسجد کے ممبر محراب کی خاموشی ختم کرنے کیلئے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا اور کہا کہ اب جبکہ آٹھویں محرم کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچا امید ہے گورنر انتظامیہ 10محرم الحرام کو آبی گزر سرینگر سے برآمد ہونے والے جلوس عاشورا کی بھی اجازت دیں گے۔

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

آغا حسن نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عزاداروں پر زور دیا کہ وہ پیغام کربلا کو صرف ماتمی جلوسوں تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ عاشورا کے حیات ساز فلسفے سے استفادہ کرکے ایک صالح معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

8 محرم تنظیم کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں کئی دیگر جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے۔ مدین صاحب سرینگر سے ذوالجناح برآمد ہوا جس میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے شرکت کی اس کے علاؤہ اوٹھورہ، بوگہ چھل، دوین چاڈورہ، پالر، خانہ پورہ، ملک گنڈ چھاترگام، اسکندرپورہ کھاگ، لبرتل بڈگام، مدین صاحب، گلشن باغ بوٹہ کدل سرینگر، کنہ ستھو اوڑینہ، بطکو محلہ زالپورہ، جنکشن محلہ سونہ برن، بونہ محلہ اندرکوٹ، مقدم محلہ گامدو، گاڑہ کہوڑ بانڈی پورہ، کھنہ پیٹہ، اوچھلی پورہ، زاڈی محلہ اور کانلو پٹن بارہمولہ میں جلوس عزاء برآمد ہوئے جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

انجمنِ شرعی شیعیان کشمیر کے تحت محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .